تمام تعریفیں الله تعالی کے لئے ہیں جو بہت ہی بڑا کارساز ہے
اگر کسی شخص کو یہ محسوس ہو کے اس کے اوپر کسی قسم کے اثرات ہیں تو اس کو چاہیے کے نماز کی پابندی کرائی اور اس کے ساتھ ہی ساتھ مندرجہ ذیل وظیفے کا استعمال کرے - اس وظیفے کو ایک مرتبہ فجر کی نماز کے بعد پڑھنا ہے اور ایک مرتبہ مغرب کی نماز کے بعد پڑھنا ہے - طریقہ یوں ہے کے ١١ بار درود ابراہیمی پڑھیں پھر مندرجہ ذیل ٣٣ آیاتیں پڑھیں ایک بار پڑھیں اس کے بعد ١١ مرتبہ درود ابراہیمی پڑھیں اور پھر ایک گلا س پانی پر دم کریں اور اپنے ہاتھوں پر دم کریں اور پورے جسم پر ملیں اور پانی کو پی لیں - اس کے بعد الله پاک سے عاجزی کے ساتھ دعا کریں کہ الله پاک ہمیں شفا عطا فرمائیں آمین-
اسی طرح اگر کسی شخص کے گھر میں اثرات ہوں تو اس کو چاہیے کے یہی عمل دوبارہ کریں صرف فرق اتنا ہے کے اس کو پڑھنے کے بعد ایک اسپرے گن میں پانی میں دم کریں اور پھر گھر کے چاروں کونوں میں چھیڑکا و کریں اور کعبے کی سمت کی دیوار پر نیچے کی طرف جہاں پر دیوار اور فرش ملتا ہے وہاں پر چھڑکاؤ کریں اور یہ الفاظ کہتے جائیں "برسرے جادوگر" - یہ خیال رہے کے جو چھڑکاؤ کرے وہ اپنے اوپر ٣ مرتبہ آیات الکرسی پڑھ کر دم کر لے- الله پاک مہربانی فرمائیں آمین - مزید تفصیلات کے لئے ایڈمن کو ایمیل کرکے رابطہ کریں- جزاک الله